سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 362روپے سے کم ہو کر 5لاکھ 33 ہزار کی سطح پر آگئی۔ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار 100روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 33 ہزار 262روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 6ہزار 87روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 57ہزار 186روپے کی سطح پر آگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 5ہزار 580روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 19ہزار 102روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 324روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 8ہزار 851روپے پر آگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت بھی 278 روپے کی کمی سے 7ہزار 588روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 71ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے سونا 5ہزار 105ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا، جبکہ چاندی کی قیمت3اعشاریہ24 ڈالر کی کمی سے 83اعشاریہ 67ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








