ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، بدھ کو جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 503,462 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے بڑھ گئی اور یہ 431,637 روپے تک پہنچ گئی،اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہو کر 8,404 روپے تک جا پہنچی۔
اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 499,962 روپے پر مستحکم ہوئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 4,811 ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








