ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ 20 مئی 2026 کو جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6,800 کمی سے 470,362 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط کا فی 10 گرام سونا 5,830 روپے کمی سے 403,259 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ بازار میں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,344 کمی سے 369,667 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
بدھ کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 7,974 روپے کی ہوگئی جس میں 125 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی 6,836 روپے کی سطح پر آگئی جس میں 107 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,480 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جس میں 68 ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی کم ہو کر 74.90 ڈالر فی اونس پر آگئی جس میں 1.25 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








