ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 79ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 31روپے بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار 889 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7ہزار 824 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 707روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








