ایک ہفتے کے دوران کیا کچھ سستا اور کتنا کچھ مہنگا ہوا، تفصیلی فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک شخص شاپنگ سینٹر میں ٹرالی میں سامان لئے ہوئے
ایک شخص شاپنگ سینٹر میں ٹرالی میں سامان لئے ہوئے، علامتی فوٹو

ملک میں 9 اشیائے ضروریہ سستی، 18 مہنگی ہوگئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران آلو کی قیمت میں 7.81 فیصد، پیاز 6.66 فیصد، نمک پاوڈر 1.36 فیصد، آٹا 1.17 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، گڑ 0.24 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.08 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 7.53 فیصد، چکن 3.25 فیصد، کیلا 3.07 فیصد، ایل پی جی 1.56 فیصد، دال ماش 1.49 فیصد، دال چنا 1.31 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 0.66 فیصد، دال مونگ 0.61 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.37 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.32 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Related Posts