آپ برگر، پیزا جیسی غذاؤں کے عادی ہیں تو یہ بھی جان لیں کہ آپ کس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں!

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک بچی جنک فوڈز کے ساتھ
علامتی تصویر

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برگر، پیزا جیسی غذائیں بعض انتہائی خطرناک قسم کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

جرنل تھوریکس میں شائع ہونے والی تحقیق کے حوالے سے ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ پریزرویٹوز، ایڈیٹیوز اور ذائقہ بڑھانے والے کیمیکلز رکھنے والی الٹرا پروسیسڈ غذائیں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے مطابق اب ایک نئی تحقیق میں ان غذاؤں کا پھیپھڑوں کے سرطان کے ساتھ تعلق سامنے آیا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ 2020 میں عالمی سطح پر اندازاً 22 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس بیماری سے 18 لاکھ افراد کی موت واقع ہوئی۔

محققین نے مزید کہا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کو محدود کر کے اس بیماری کے عالمی سطح پر اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 2024 میں بی ایم جی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا 32 بیماریوں کے خطرات کے ساتھ تعلق بتایا گیا تھا۔ ان بیماریوں میں قلبی مرض، کینسر، ٹائپ 2 ذیا بیطس، خراب ذہنی صحت اور قبل از وقت موت شامل ہیں۔

Related Posts