مشہورومعروف ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے حال ہی میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے متعلق گفتگو کی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبینہ طور پر معروف صحافی آفتاب اقبال کو آف دی ریکارڈ انٹرویو دیا جو انہوں نے اپنے مداحوں تک پہنچا دیا، تاہم بعد ازاں جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے ایسے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔
حال ہی میں ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے کہا کہ سابق آرمی چیف نے کہا کہ میرے پاس عمران خان کی ایسی آڈیو ٹیپس ہیں جہاں عمران خان نے نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے کیلئے میری تعریف کی۔
So bajwa himself admitted to Aftab Iqbal, that he himself was recording conversations with Imran Khan. ????
Part 1 pic.twitter.com/dy5bC6BB74
— apricity (@ahapricity) February 13, 2023
ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقاتوں کی ریکارڈنگ خود کی ہے جبکہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید اس کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔
Part 3 pic.twitter.com/IDWyLh66F6
— apricity (@ahapricity) February 13, 2023
معروف صحافی و میزبان آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا کہ میں نے جنرل (ر) باجوہ سے کہا کہ آپ کچھ سنگین جرائم کا اقرار کر رہے ہیں جس پر آپ کو سزا بھی دی جاسکتی ہے، تاہم جنرل باجوہ نے کہا کہ مجھے اب کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں۔
قبل ازیں ایکسپریس نیوز پر معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا ایک کالم شائع ہوا جس میں جنرل باجوہ کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو نہ بچانا ایک درست فیصلہ تھا۔
جاوید چوہدری نے تحریر کیا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ میری ریڈنگ یہ تھی کہ وہ پاکستان کیلئے خطرناک تھے۔ اگر ان کی حکومت رک جاتی تو ملک مزید چل نہیں سکتا تھا۔
اپنے ایک وی لاگ میں سینئر صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے مجھے کال کی اور کہا کہ جاوید چوہدری سے میں نے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی تھی۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جاوید چوہدری میرا فون نہیں اٹھا رہے۔
آفتاب اقبال کون؟
ملک کی نامور کاروباری شخصیت، ٹی وی میزبان اور صحافی آفتاب اقبال آپ میڈیا گروپ کے بانی ہیں جو 19 ستمبر 1961 کو پیدا ہوئے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے 1985 میں ماسٹرز کیا۔
آگے چل کر 1986 میں آفتاب اقبال نے ماس کمیونیکیشن کی تاریخ میں سین جوز اسٹیٹ یونیورسٹی کیلیفورنیا سے ڈپلوما کیا۔ دنیا نیوز میں 2009 سے 2010 تک حسبِ حال، 2010 سے 2015 تک جیو نیوز پر خبرناک اور 2015 سے 2018 تک ایکسپریس نیوز پر خبردار نامی شوز کیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








