دوسری جنگِ عظیم، سیاہ فام خواتین کے یونٹ نے کیا کارنامہ انجام دیا؟ نیٹ فلکس فلم کا ٹیزر

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاہ فام خواتین
(فوٹو: نیٹ فلکس / اسکرین گریب)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے نئی فلم دی سکس ٹرپل ایٹ کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے جس میں دوسری جنگِ عظیم کے تناظر میں سیاہ فام خواتین کے یونٹ کو موضوع بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جنگِ عظیم میں جب خط و کتابت کے مسائل کے باعث امریکی فوجیوں کا حوصلہ پست ہونے لگا تو خواتین فوجی یونٹ دی سکس ٹرپل ایٹ نے ذمہ داریاں سنبھالیں اور ہزاروں خطوط کو منظم کرکے فوجیوں تک پہنچانے میں مدد کی۔

نیٹ فلکس پر نئی فلم دی سکس ٹرپل ایٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں مختلف مناظر دکھائے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلم کے مختصر سے ٹیزر کو 15 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جس پر ایک ہزار سے زائد یوٹیوب صارفین نے پسندیدگی کی مہر ثبت کردی۔

فلم میں سیاہ فام خواتین کی بٹالین کی سربراہ خاتون کا کردار کیری واشنگٹن نے نبھایا ہے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس پر یہ فلم آئندہ ماہ 20 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ سینما گھروں میں بھی یہ فلم اسی مہینے 6دسمبر کردی جائے گی۔

اگر تاریخی حقائق کا جائزہ لیا جائے تو سیاہ فام فوجی خواتین کو بے تحاشا خطوط کا سامنا تھا بلکہ نسل پرستی اور صنفی امتیاز نے بھی ان خواتین کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ لیکن فوجی خواتین نے دن رات شفٹوں میں کام کیا اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

خواتین فوجیوں کو اپنا کام ختم کرنے کیلئے 6 مہینے دئیے گئے لیکن انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر 65 ہزار میل کے ٹکڑوں کو ترتیب دیتے ہوئے صرف 3 ماہ میں سارا کام ختم کردیا اور تاریخ میں امریکی فوجیوں کا مورال بلند کرنے والی باہمت خواتین کہلائیں۔

 

Related Posts