دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کھیل کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جاتا ہے جس میں جیتنے والی ٹیموں کو مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور تمام ٹیموں کی نظریں ورلڈ کپ کی ٹرافی پر جمی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل تمام 32 ٹیمز کو انعامات دئیے جائیں گے۔
فیفا: کروشیا نے برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی
راؤنڈ آف 16 مرحلے میں ناک آؤٹ ہونے والی تمام ٹیموں کو 13 ملین ڈالرز جبکہ کوارٹر فائنل میں ہار جانے والی ہر ٹیم کو 17 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے۔ یہ رقم ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ملنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔
انگلینڈ کو کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے پر 1 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری یا چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب 27اور 25 ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔
ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو 30 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز ملیں گے۔ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن رکھنے والی ٹیموں کو 17 ملین ڈالر ملیں گے۔
اسی طرح 9 ویں سے 16ویں پوزیشن رکھنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 13 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے، تاہم باقی 16 ٹیموں کو 9 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








