سنی لیونی سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Sunny Leone

بولی ووڈ کی شہرت یافتہ بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو میں بلاک کردیتی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری کوئی مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح سے میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

سنی لیونی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے کمنٹس پڑھنے ہی نہیں چاہئے بلکہ ان کو بلاک کردینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوک سٹوڈیو کے گانے ‘پسوڑی’ کی گلوکارہ شے گل کون ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ والوں کا کام ہی تنقید کرنا ہوتاہے، وہ تنقید کرکے توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے چھوٹے بچے الٹی سیدھی حرکتیں کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ویسے ہی سوشل میڈیا ٹرولرز بھی کرتے ہیں۔

Related Posts