شہباز حکومت نے رات کی تاریخی میں غربت کی چکی میں پسی عوام پر پیٹرول حملہ کرکے انہیں مزید غربت کی گہرانی میں دھکیل دیا، وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج سے شہری ایک لیٹر پیٹرول 268 روپے 68 پیسے میں خریدیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 268 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسےسے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ عالمی مارکیٹس میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








