کروڑوں کی امریکی، انڈین، سعودی کرنسی، دو کلو سونا، قیمتی اشیاء، ٹی ایل پی کے دفتر سے کیا کچھ برآمد ہوا، پوری تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفتر پر کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم، سونا اور قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس کو نوٹوں سے بھرے صندوق، بھاری مقدار میں سونا، قیمتی گھڑیاں، نذرانے اور پاکستانی و بین الاقوامی کرنسی ملی۔ برآمد ہونے والی کرنسی میں یورو، ڈالر، ریال اور بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں دو کلو سونا اور گیارہ کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ دفاتر سے متعدد شادی ہار، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز، کمپیوٹرز، موبائل فونز، اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا کا ڈیٹا بھی قبضے میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں آئی، جبکہ اس میں سی ٹی ڈی، ایس ایس پی آپریشنز اور مقامی تھانے کی پولیس نے حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد میں حساس نوعیت کی ویڈیوز اور رابطوں کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔ ضبط شدہ تمام ریکارڈ فرانزک ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ اس کا تفصیلی تجزیہ کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق سامان کی ضبطی پولیس ایکٹ اور انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت کی گئی ہے۔

Related Posts