کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران کیا ہوا؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جاری میچ اچانک روک دیا گیا جس پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کو کیمروں میں خرابی کے باعث عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے براڈکاسٹ متاثر ہونے پر انتظامیہ کو کھیل روکنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث شائقین اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ شائقین میچ کے دوبارہ شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے جوکہ اب بحال ہو چکا ہے۔

Related Posts