پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں آج100انڈیکس میں 1241 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جوکہ صفر اعشاریہ 75 فیصد کی کمی ہے جبکہ دن کے اختتام پر 164,444 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 165,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس نے ابتدائی طور پر 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا مگر بعد میں فروخت (سیلنگ پریشر) کے باعث یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔
مارکیٹ میں آج تقریباً 1.38 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جوکہ گزشتہ دن کے 1.52 ارب شیئرز سے کم تھا۔اسی طرح شیئرز کی مجموعی مالی مالیت بھی کم ہوکر 34.24 ارب روپے رہی جو گزشتہ دن 68.60 ارب روپے تھی۔
آج کل 484 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 279 میں کمی جبکہ 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
مارکیٹ میں مندی کا دباؤ خاص طور پر آٹو موبائل، سیمنٹ، بینکاری، اور آئل و گیس کے شعبوں میں دیکھا گیا۔ بڑے اور اثر انداز ہونے والے اسٹاکس جیسے کہ ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک کے شیئرز بھی نیچے آ گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








