ایسا کیا ہوا سرمایہ کاروں نے اربوں روپے گنوا دیئے؟ جانیے آج اسٹاک مارکیٹ میں کیا چلتا رہا

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX continues bearish trend, drop over 550 in early trading
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ایک بار پھر شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس کی بنیادی وجہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونا بتائی جا رہی ہے اور اس غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 166,729 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا لیکن دوسرے سیشن میں منافع سمیٹنے کے رجحان نے بازار کو نیچے دھکیل دیا اور اس دوران انڈیکس کم ہو کر 164,306 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 735 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 164,530 پوائنٹس پر بند ہوا جوکہ پچھلے روز کی مندی کا تسلسل تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی جب بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کیے جانے کے باعث انڈیکس 907 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔

ادھر زرمبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی، انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ 0.01 روپے کے اضافے سے 281.20 روپے فی ڈالر پر بند ہوا جو گزشتہ روز 281.21 پر تھا۔

Related Posts