حیدر آباد دکن کے شہر راجندر نگر میں انڈیگو ایئرلائن کی ایک 23 سالہ ایئر ہوسٹس جھانوی گپتا نے اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی تاہم ان کی موت کی اطلاعات کچھ تاخیر سے سامنے آئیں۔
جھانوی گپتا جموں کشمیر کی رہنے والی تھیں اور شیورام پلی کے پراویڈنٹ کین ورتھ اپارٹمنٹ میں ایک سہیلی کے ساتھ رہتی تھیں۔ رواں ماہ 24 تاریخ کی رات کو انہوں نے دو ساتھیوں اور ایک دوست کے ساتھ فلیٹ میں پارٹی کی اور اختتام پر سب اپنے اپنے رومز میں چلے گئے۔
اگلی صبح جب جھانوی گپتا کی فرینڈ نے اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ آیا اور پھر کافی دیر تک جواب نہ آنے پر دروازہ توڑا گیا تو سامنے انتہائی افسوسناک منظر دیکھنے میں آیا کہ سامنے جانوی لی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔
جاھنوی کی فرینڈ نے فوری طور پر ان کے والدین کو طون کرکے اطلاع دی جبکہ پولیس کو اپنے بیان میں جانوی کے والدین نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے انتہائی ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
پولیس پارٹی میں موجود دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش خاندان کو سونپ دی گئی۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








