بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
بالی وڈ انڈسٹری میں وقفے وقفے سے خبریں سامنے آتی ہیں کہ اداکارہ کے اپنے شوہر ابھشیک بچن سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور اس کی بڑی وجہ ابھیشک کی بہن شویتا بچن ہے۔
اس تناظر میں شویتا بچن کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بھابھی ایشوریا سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ابھیشیک بچن کی بہن اس ویڈیو میں کہتی ہیں کہ انہیں اپنی بھابھی کا ایک مضبوط کردار والی عورت اور ماں ہونا بہت پسند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایشوریا کی ٹائم منیجمنٹ کی صلاحیتوں سے نفرت ہے کیوں کہ وہ ہر کسی کو وقت دے دیتی ہیں اور وقت بے وقت ملاقاتیں کرتی ہیں۔
چند ماہ قبل افواہیں گرم تھیں کہ جونیئر بچنز کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور امکان ہے کہ وہ علیحدگی اختیار کرکے طلاق کی درخواست دائر کریں گے۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھیں جو رواں سال نومبر مین 12 سال کی ہوچکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








