وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے بجٹ پیش کرنے کے دوران ملک کے مختلف حصوں کی طرح کراچی کے لئے خصوصی اقدامات اور منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں کراچی ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو جدت کی طرف لے جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ڈھانچے کی تعمیر نو اور ترقی کے لئے ایک جامع کراچی پیکیج کی تجویز ہے، جس کے ساتھ ساتھ حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص اور بے نظیر آباد کے لئے بھی منصوبے مرتب کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی کی سپلائی بہتر بنانے کے لئے کے 4 منصوبے کے لئے خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز ہے، تاکہ اس اہم منصوبے کو تکمیل کی طرف لے جایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








