اسلام آباد: نادرا کے مطابق کینسلیشن سرٹیفکیٹ ایک سرکاری رجسٹریشن دستاویز ہے جو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کسی پاکستانی شہری کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ختم یا منسوخ کیا جانا ہو۔ یہ سرٹیفکیٹ عموماً درج ذیل صورتوں میں جاری کیا جاتا ہے۔
1۔وفات کی صورت میں کینسلیشن
اگر کوئی پاکستانی شہری یا سابق پاکستانی انتقال کر جائے تو اس کے فوری رشتہ دار (والدین، بہن بھائی، بچے یا شریکِ حیات) نادرا رجسٹریشن سینٹر جا کر کینسلیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کے لیے متوفی کا شناختی کارڈ، یونین کونسل سے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست گزار کا اپنا شناختی کارڈ لازمی ہے۔ نادرا سینٹر پر متوفی کا اصل شناختی کارڈ ضائع کر دیا جاتا ہے تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
2۔پاکستانی شہریت چھوڑنے یا غیر ملکی شہریت
وہ شہری جنہوں نے پاکستانی شہریت ترک کر کے غیر ملکی شہریت اختیار کر لی ہو (جہاں ڈوئل نیشنلٹی کی اجازت نہ ہو) وہ اپنے شناختی کارڈ یا نائیکوپ کی کینسلیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے متعلقہ ملک کا پاسپورٹ پیش کرنا ضروری ہے۔
3۔دوہری شہریت کے معاہدے یا دوبارہ پاکستانی شہریت
وہ سابق پاکستانی جنہوں نے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان اوریجن کارڈ لیا تھا، وہ اسے کینسل کرا سکتے ہیں۔
حکومت پاکستان اس ملک کے ساتھ ڈوئل نیشنلٹی کا معاہدہ کر لے۔
یا وہ دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کر لیں۔
طلاق کی صورت میں (صرف غیر ملکی شریکِ حیات کے لیے کینسلیشن)
اگر پاکستانی شہری نے کسی غیر ملکی سے شادی کے بعد اس کو پی او سی جاری کروایا تھا، تو طلاق کی صورت میں پاکستانی شریکِ حیات اپنے سابق شریکِ حیات کا پی او سی کینسل کروا سکتا ہے۔
5۔دو یا زائد شناختی کارڈ
اگر کسی شہری کے پاس دو یا اس سے زائد شناختی کارڈ موجود ہوں تو اسے قریبی نادرا دفتر (پاکستان یا بیرون ملک) جا کر یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ اوورسیز پاکستانی اپنے مسئلے کے لیے نادرا کو ای میل بھی کر سکتے ہیں۔.
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








