پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ حال ہی میں لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 284ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہری طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق جمعرات کو لاہور کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 284 رہا۔ آب و ہوا انتہائی مضر صحت ہوگئی۔ جمعرات کو راوی روڈ اور گردونواح میں سب سے زیادہ شرح آلودگی581ریکارڈ کی گئی ۔ جوہر ٹاؤن 474، شالیمار ٹاؤن 405، سید مراتب علی روڈ 352، سول سیکرٹریٹ 311،عسکری ٹین 278، رائیونڈ روڈ 249جبکہ طفیل روڈ کے گردونواح میں سب سے کم شرح آلودگی 180 رہی۔
تاہم آج لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری دیکھی گئی ہے جو اس وقت 221 پر ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری کی پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے، جیسا کہ ذیل میں ملاحظہ کیاجاسکتا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق آج مجموعی طور پر لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 192 رہے گا جس میں ہفتے کے روز مزید بہتری آئے گی اور یہ 162 کی سطح پر آجائے گا۔ پھر اتوار کو ائیر کوالٹی انڈیکس 168 تک جائے گا اورپیر کو 158 ہوگا تاہم منگل، بدھ اور جمعرات کو ائیر کوالٹی انڈیکس 134، 131 اور 145 تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








