ارشد ندیم کو ملنے والے میڈل کے سونے کی قیمت کتنی ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

کسی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ کو جب زندگی بھر کی محنت کے بعد کسی کھیل میں سونے کا تمغہ دیا جاتا ہے تو یقیناً اس میڈل کی اصل قیمت کا تعین کیا جانا مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم کسی کھلاڑی کے نام ہونے سے قبل سونے، چاندی یا کانسی کے تمغے کی قیمت کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

نجی چینل جیو کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2024 کے اولمپکس کھیل جاری ہیں جن میں اپنے اپنے متعلقہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو میڈلز بھی مل رہے ہیں۔

جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا، یہ اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد ملنے والا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اولمپکس میں ملنے والے سونے کے تمغوں میں سونا کتنا ہوتا ہے؟

معروف جریدے فوربز کے مطابق اولمپکس 2024 میں دیے جانے والے سونے کے تمغے کا وزن 529 گرام ہے لیکن یہ 95.4 فیصد (505 گرام) چاندی پر مشتمل ہے۔ اس تمغے میں 18 گرام لوہا بھی شامل ہے جبکہ اس میں سونا صرف 6 گرام ہے۔

فوربز کے مطابق سونے، چاندی اور لوہے کی قیمت (24 جولائی کو) کے حساب سے پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے تمغوں کی قیمت 950 ڈالر بنتی ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والے میڈل میں موجود سونے کی قیمت پاکستانی کرنسی میں محض دو لاکھ ساٹھ ہزار تک ہی ہے۔

Related Posts