پاکستان کیلئے کاسا 1000 منصوبہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

 عالمی بینک نے وسطی ایشیا سے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کے اہم منصوبے کاسا 1000 پر کام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیہ میں کاسا 1000منصوبے (Central Asia-South Asia power project) پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کیلئے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے درخواست کا بروقت جواب دیا۔ منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کیلئے درخواست کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق کاسا منصوبہ خطے میں توانائی کے اشتراک کے عزم کو آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ نے اس منصوبہ کے پیرامیٹرز پر عمل درآمد کیلئے اتفاق کیا ہے۔ منصوبہ خطے میں کلین انرجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکےگی۔

اعلامیہ کے مطابق کاسا 1000 سینٹرل ایشیا اور ساؤتھ ایشیا میں بجلی کی ٹرانسمشن کا اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 1.2 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اس ساری تفصیل سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ پاکستان کیلئے کاسا منصوبے اور پھر اس کیلئے عالمی بینک کی فنڈنگ کی کس قدر اہمیت ہے۔

Related Posts