معروف مزاحیہ ڈرامے بُلبلے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف نٹ کھٹ ادا کارہ عائشہ عمر سے منسوب ایک بولڈ ڈانس ویڈیو نے طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
درحقیقت یہ ویڈیو عائشہ عمر کی اپنی نہیں ہے، مگر اس کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر عائشہ عمر بھی الجھن میں پڑگئیں۔
عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
عائشہ عمر نے ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹا اسٹوری پر سوال کیا کہ کسی نے مجھے ایک ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے تک تو ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔
اداکارہ نے پوچھا کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میرا ہم شکل ہے۔
دوسری جانب ویڈیو دیکھ کر مداح عائشہ عمر کے نامناسب لباس میں ڈانس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








