اگر آپ نیا موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہی صحیح موقع ہے، کیونکہ ملک میں موبائل فونز کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک گر گئی ہیں۔
موقر معاصر آج کی رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں نے موبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کردی ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والے فونز کی قیمتوں میں 3 سے 18 ہزار روپے تک کمی آگئی ہے۔
الیکٹرانک مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ فونز کی قیمت میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتیں کم ہوئیں۔
قیمتوں میں اس گراوٹ کے بعد ایک لاکھ روپے والا موبائل فون 65 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے والا موبائل 50 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے والا اسمارٹ فون 35 سے 38 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت جن کمپنیوں کے موبائلز کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی آئی ہے، ان میں ویوو، شیاؤ می، ریل می، ٹیکنو وغیرہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بننے والے موبائل پر نہ تو درآمد شدہ فونز کی طرح ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے، اس لیے ان کی قیمتوں میں واضح کمی آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








