وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور ان کے حاضر امام آغاخان کی فیملی سے گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے۔
ایک پر کی جانے والی ٹوئٹ میں عطاء تارڑ نے اپنے مرحوم دادا سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی مرحوم پرنس کریم آغا خان کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے خوشگوار لمحے کی تصویر شیئر کی۔
ٹوئٹ کے دوسرے حصے میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اسماعیلی مکتب فکر کے موجودہ حاضر امام پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ رشتہ اب نسلوں تک پھیل چکا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے آخر میں پاکستان کے لیے آغا خان فیملی کی محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اطلاعات کی اس ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا آغاخان خاندان سے گہرے احترام کا تعلق ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








