پڑھائی میں کی کوتاہی؟رزلٹ بتائے گا سچائی؛ جانیے لاہور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج کب جاری ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 (12ویں جماعت) کا سالانہ امتحان 18 ستمبر بروز بدھ صبح 10 بجے کے وقت نتائج جاری کرے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ایک دن قبل یعنی 17 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا جس میں مختلف تعلیمی شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزاز دیا جائے گا۔

بی آئی ایس ای لاہور کے حکام کے مطابق اس سال انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد امیدوار شامل ہوئے تھے جو موسم گرما میں منعقد ہوئے تھے۔

طلباء اپنے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ، ایس ایم ایس کے ذریعے یا اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے نتائج کی کتابچہ حاصل کر کے معلوم کر سکیں گے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ کے نتائج طلباء اور ان کے اہل خانہ کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہی نتائج ملک بھر کی جامعات میں داخلے کے لیے اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔

Related Posts