بھارتی انفلوئنسر جوڑی کی نازیبا ویڈیو لیک، سوفک ایس کے اور دستوسونالی ہیں کون؟

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈین بنگالی سوشل میڈیا انفلوئنسرجوڑا

انڈیا کے معروف بنگالی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سوفک ایس کے اور ان کی گرل فرینڈ دستو سونالی کی جنسی ویڈیو نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا ہے۔

یہ تنازع تب شروع ہوا جب جوڑے کی ایک پرانی نجی لمحات کی ویڈیو ایکس سمیت مختلف سوشل پلیٹ فارمز یوٹیوب اور ٹیلیگرام پر سامنے آئی اور جنگل میں آگ کی طرح پورے انڈیا میں پھیل گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جب اس پر بڑے پیمانے پر بحث اور تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو دونوں نے لیک ہونے والے مواد پر معافی جاری کی۔ دستو سونالی نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے اور ان کے بوائے فرینڈ کے درمیان نجی تھا اور انہوں نے سائبر کرائم یونٹ اور دیگر حکام کے پاس ایک دوست کے خلاف شکایت بھی درج کروائی ہے جو ان کے بقول ویڈیو لیک کرنے کا ذمے دار ہے۔

سوفک ایس کے نے اس اسکینڈل پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ لیک شدہ کلپ واقعی ان کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ہماری ہے  مگر ایک سال پرانی ہے، انہوں نے کہا کہ اب وہ بالغ ہو چکے ہیں اور اب اپنے کام اور خود کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوفک ایس کے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کے پانچ لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اکثر ان کی پارٹنر دستو سونالی بھی شامل ہوتی ہیں، جن کے تقریباً 312,000 فالوورز ہیں۔

سوفک نے تقریباً 45 ویڈیوز پوسٹ کی ہیں، جو زیادہ تر ڈانس اور لپ سنک پرفارمنسز پر مشتمل ہیں۔

Related Posts