سابق چیئرمین نادرا کی آواز میں وائرل ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے؟ نادرا نے آگاہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لوگو نادرا
لوگو نادرا

قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پر سرائیکی زبان میں گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن ویڈیوز کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا ہے۔

نادرا نے آن لائن شیئر کیے گئے ایک آگاہی پیغام میں واضح کیا کہ ان ویڈیوز میں سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے نام کا جعلی استعمال کر کے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز پر ان کے دستخط موجود ہیں، وہ نقد انعامات کے حقدار ہیں۔

نادرا نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز بالکل جعلی ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ یہ مواد مخصوص عناصر کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے اور غلط معلومات کے ذریعے استحصال کرنے کی جان بوجھ کر کی گئی کوشش ہے۔

Related Posts