آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلئے خوشخبری، صدر ٹرمپ کا پراجیکٹ فریڈم کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے پراجیکٹ فریڈم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کیلئے پراجیکٹ فریڈم کا آغاز آج کیا جائے گا۔ دنیا کے مختلف ممالک مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے میں شامل نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر جانبدار ممالک نے امریکا سے درخواست کی کہ وہ ان کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے میں مدد دے۔ یہ ممالک ایران امریکا جنگ میں بالکل غیر جانبدار اور بے قصور تماشائی ہیں۔ ان ممالک کو یقین دہانی کرادی گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں غیرجانبدار ممالک کو یقین دلایا گیا کہ ان کے جہازوں کو محفوظ طریقے سے محدود آبی راستوں سے نکالا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔امریکی نمائندوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

Related Posts