کس طرح کے جانور کی قربانی جائز نہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سوال

کس طرح کے عیب والے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب

مندرجہ ذیل عیب دار جانوروں کی قربانی درست نہیں ہے :

  • ایسامجنون جانورجو جنون کی وجہ سے چارہ نہ کھاتا ہو۔
  • ایساخارش زدہ جانور جو خارش کی وجہ سے بے حد کمزور ہوگیا ہو۔
  • ایسا جانور جو دیکھ نہ سکتا ہو۔
  • ایسا جانور جو بهت هي لاغر ہو۔
  • ایسا جانور جو قربان گاہ کی طرف خود نہ چل سکتا ہو۔
  • ایسا جانور  جس کا ایک تہائی کان، یا دم، یا بینائی، یا چکتی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ جا چکا ہو۔
  • ایسا جانور جس کے پیدائشی کان نہ ہوں۔
  • ایسا جانور جس کے تھنوں کا سرا کٹا ہوا ہو۔
  • ایسا جانور جس کے تھن خشک ہوگئے ہوں، (گائے کے دو تھن خشک ہوچکے ہوں اور بکری یا ایک تھن خشک ہوجائے تو قربانی درست نہیں ہوگی)۔
  • ایسا جانور جس کی ناک کٹی ہوئی ہو۔
  • ایسا جانور جو خنثی ہو۔

Related Posts