بیماریاں لگنے کا خطرہ، مویشی منڈی جاتے ہوئے کونسی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو امریکن میڈیا

عید قرباں قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، ایسے میں ماہرین صحت منڈی جانے والے افراد  کو جانوروں سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے چند ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جانوروں سے بہت سی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں، ان بیماریوں میں ہائی ڈیٹڈ، ٹینیا، ٹوکسو پلازما، کانگو وائرس اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

ایسے میں ماہرین صحت نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو کچھ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، جو درج ذیل ہیں۔

۔پورا جسم ڈھانپ کر جائیں اور لمبی آستینوں والے کپڑے پہنے جائیں۔

۔موزے پہنتے ہوئے بند جوتوں کا استعمال کریں۔

۔جسم کے کھلے حصوں پر کیڑوں کو دور رکھنے والا محلول لگائیں اور منڈی سے واپسی پر جسم کو اچھے طریقےسے چیک کریں۔

۔اگر کوئی چیچڑی جسم پر پائی جائے تو اسے جسم پر مسل کر نہ ماریں، بلکہ اسے جسم سے نکال دیں اور اس کے بعد غسل کرکے صاف کپڑے پہنیں۔

Related Posts