پنجاب حکومت طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کیسے دے گی، طریقہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

What to know about Punjab’s iPad scheme for students
ONLINE

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی زیر قیادت پنجاب حکومت صوبے بھر کے طلباء کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا پروگرام شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں اس اسکیم کے لیے طلبہ کا سروے شروع کرنے کی ہدایت کے بعدآئی پیڈ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے تفصیلی فریم ورک کو اگلے تین سے چار ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

7 مارچ کووزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اعلیٰ تعلیمی وظائف اور آئی پیڈ اقدام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا تھا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف) کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم اور دیگر اداروں کو جدید بنانے کا عہد کرتے ہوئے طالب علموں کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے طلباء میں آئی پیڈ اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کی مخصوص تاریخ کا اعلان آنے والے مہینے میں کیا جائے گا۔

اسکیم کے لیے درخواست کیسے دی جائے؟
پنجاب آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے طلباء کس طرح درخواست دے سکتے ہیں اس کی تفصیلات پنجاب حکومت کی جانب سے اگلے ماہ فراہم کی جائیں گی تاہم غالب امکان یہی ہے کہ پروگرام کیلئے درخواستیں آن لائن جمع کروائی جائیں گی۔

Related Posts