ہارٹ ایموجی کے پیچھے کیا کہانی تھی؟ طلحہ انجم کی منگنی نے سب کچھ واضح کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستانی نوجوانوں میں بے حد مقبول ریپر اور ینگ اسٹنرز کے رکن طلحہ انجم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کر لی ہے۔ طلحہ انجم کی منگنی معروف میڈیکل ایس تھیٹیشن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم سے ہوئی۔

کراچی میں منعقد منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں طلحہ انجم کو زویا کریم کی انگلی میں انگوٹھی پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

منگنی کے موقع پر طلحہ انجم نے گرے رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویا کریم نے ہلکے جامنی (لیونڈر) رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ تقریب کے دوران طلحہ کے دوستوں نے ان کے نئے گانے ہوا آنے دے پر ڈانس کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Ahmed Khan (@_.ahmadkhan)

ایک جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب مہندی آرٹسٹ نے طلحہ انجم کی والدہ کے ہاتھوں پر طلحہ انجم اور زویا کے نام لکھے جس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

طلحہ اور زویا کے رشتے کی افواہیں کچھ عرصہ قبل زویا کی سالگرہ کی پوسٹس سے شروع ہوئیں جب طلحہ انجم نے فنگر ہارٹ ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا تھا۔ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ زویا کریم طلحہ انجم کی کزن ہو سکتی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

طلحہ انجم یا زویا کریم کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم متعدد معتبر ذرائع نے منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی 2026 میں متوقع ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Posts