ایمازون پرائم ویڈیو پر اگست کے دوران وقت گزاری اور تفریح کیئے متعدد نئی فلمز اور ٹی وی شوز کے علاوہ سیریز بھی دیکھی جائے گی۔
یکم اگست کو بیٹ مین کیپڈ کروسیڈر، دی لارڈ آف دی رنگز، پلپ ایکشن جیسے سلسلے عوام کا دل لبھائیں گے۔ 5 اگست کو جوڈی جسٹس کا تیسرا سیزن پیش کیا جائے گا۔ 6اگست کو ڈسپیک ایبل می اور فرنچ گرل پیش کیے جائیں گے۔
آگے چل کر 8اگست کو دی میلورکا فائلز، ون فاسٹ موو، 9 اگست کو ناڈی نوس، 13اگست کو نائٹ سوئم، 15اگست کو جیک پوٹ اور پڈنگٹن، 22 اگست کو کلاسیفائیڈ اور ڈرائیو اوے ڈالز، 24اگست کو 10 کلوورفیلڈ لین پیش کیا جائے گا۔
اسی طرح 29 اگست کو دی لارڈ آف دی رنگز۔۔ دی رنگز پاور کا دوسرا سیزن پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلکس عالمی سطح پر ویڈیو اسٹریمنگ سے اربوں ڈالرز کی آمدنی حاصل کررہی ہیں۔
ایمازون پرائم ویڈیو کے فوائد
وقت گزاری کیلئے ایمازون پرائم کو ایک معیاری پلیٹ فارم قرار دیا جاسکتا ہے جہاں متنوع اور طرح طرح کا مواد دیکھنے کیلئے دستایاب ہے۔ کچھ ایسے سلسلے ہیں جنہیں اوریجنل سیریز کا نام دیا گیا ہے جو صرف اور صرف ایمازون پرائم یڈیو پر دستیاب ہیں۔
آسانی یہ ہے کہ ایمازون پرائم ویڈیو کی سیریز اسمارٹ ٹی وی، ٹیبلٹ یا اسمارٹ فونز پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اگر آپ پہلے ہی ایمازون کے پرائم ممبر ہیں تاکہ آپ کو شاپنگ کے فوائد مل سکیں تو ایمازون پرائم کی ویڈیوز کیلئے کسی اضافی فیض کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








