آج رات ایران میں کیا ہونے والا ہے؟ امریکی وزیر دفاع نے سب کچھ واضح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی وزیر دفاع پیٹے ہیگسیٹھ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ آج ایران پر ایک بڑے حملے کا آغاز کرنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران اب تک ایران کے تقریباً 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ایرانی بحریہ کے 120 جہاز اور 11 آبدوزیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

پیٹے ہیگسیٹھ نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر رہنماؤں کو بھی ہدف بنایا جا چکا ہے اور امریکہ جیتنے کی راہ پر ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے یورپی اتحادیوں اور میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ ایران نہ صرف امریکہ بلکہ پورے خطے اور انسانی تہذیب کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کی موجودہ جنگ ماضی کی لڑائیوں سے مختلف ہے اور امریکہ آنے والی نسلوں کو ایران کے ممکنہ ایٹمی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ اقدامات کر رہا ہے۔

Related Posts