پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے مزید کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 9 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
وزارت توانائی کے سینئر حکام نے اشارہ دیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی اور بحیرہ احمر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا ہوا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں فی بیرل 6.32 ڈالر کم ہو کر 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت فی بیرل 4.97 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو مارکیٹ میں مثبت رجحان کا اشارہ ہے۔
پاکستان میں یکم مئی کو پیٹرول کی قیمتوں میں 5.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8.42 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد یہ رواں ماہ صارفین کے لیے دوسرا ریلیف ہوگا۔
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی اور ایران سے اسمگلنگ کی روک تھام سے ان مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








