واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی
واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ صارفین کو اُس کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کوبات چیت کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔

تاہم، اب موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد  سوشل میڈیا صارفین نے مختلف مزاحیہ میمز سے وقت گزاری کا راستہ ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس دوران سب سے زیادہ میمز جس موضوع پر بنائے وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بھاگ بھاگ کر ٹوئٹر کی طرف آرہے ہیں تاکہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ واٹس ایپ کو آج کیا ہوا ہے؟

Related Posts