کراچی میں آٹے کے 20 کلو گرام وزنی تھیلے کی قیمت میں گزشتہ 7 روز کے دوران 140 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں ٹن درآمد کی گئی گندم کراچی کے شہریوں کیلئے بے کار ثابت ہوئی، کراچی میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی کے طوفان کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
شہرِ قائد میں آٹا دیگر شہروں کی نسبت سب سے مہنگا ہے، ادارۂ شماریات کے مطابق 1 اکتوبر کو کراچی میں آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلہ 1 ہزار 360 روپے میں دستیاب تھا جس میں 1 ہفتے کے اندر اندر 140 روپے کا اضافہ ہوا۔
آج کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اِسی وزن کا آٹے کا تھیلا حیدر آباد میں1 ہزار 360، لاڑکانہ میں 1 ہزار 280 جبکہ سکھر میں 1 ہزار 300 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
پشاور میں آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 1 ہزار 350 روپے ہے جبکہ بنوں میں 1 ہزار 320 جبکہ کوئٹہ میں 1 ہزار 220 روپے ہے۔ کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا بیچا جارہا ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں سندھ کے مقابلے میں مہنگائی کی صورتحال کہیں بہتر ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 860 روپے جبکہ اسلام آباد میں 900 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتیں، عوام کہاں جائیں؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








