اگر آپ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور بیرون ملک کسی یونیورسٹی کی اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تو یہ رپورٹ آپ کیلئے ہے۔
فیس بک پر معروف ایجوکیشن ایکٹوسٹ ضیغم قدیر نے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کیلئے اپنی ریسرچ پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا ہے کہ اگر آپ اس سال بیچلرز ختم کر چکے ہیں یا اگلے سال جون تک ختم کر لیں گے تو مندرجہ ذیل اسکالرشپس میں ضرور اپلائی کریں:
- فن لینڈ گورنمنٹ اسکالرشپ نومبر سے جنوری تک
- ماسٹرمائنڈ اسکالرشپ بیلجئیم دسمبر سے مارچ تک
- اسٹپینڈم ہنگر کم (ہنگری) اسکالرشپ جنوری تک
- کیمپس فرانس اسکالرشپ جنوری تک
- اراسمس مندس اسکالرشپ، ہر پروگرام کی ڈیڈلائن مختلف ہے
- چائنا گورنمنٹ اسکالرشپ دسمبر جنوری تک
- میکسٹ جاپان اسکالرشپ نومبر سے فروری مارچ تک
- ساؤتھ کوریا سپروائزر فنڈنگ تقریبا مارچ تک لیکن پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر
- تھائی لینڈ گورنمنٹ اسکالرشپ جنوری فروری تک
انہوں نے لکھا ہے کہ کم سے کم ہر اسکالرشپ کے لئے دو سے تین یونیورسٹیوں میں اپلائی کریں۔ فن لینڈ، ماسٹرمائنڈ، ہنگری اور اراسمس کی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ کیمپس فرانس کی فیس ہے جبکہ کچھ فرنچ یونیورسٹیوں میں آپ مفت میں بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
چند ضروری ڈاکیومنٹس:
سات سمسٹر یا آٹھ کی ڈی ایم سی
آئلٹس کا رزلٹ اوسط سکور 6.5 سے اوپر ہونا چاہیے
موٹیویشن لیٹر
سی وی
ریکمنڈیشن لیٹر (اپنے کسی فیورٹ پروفیسر سے لکھوا لیں)
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








