جب پرم کو ملی سندری اے آئی ایپ سے؛ فلم کی کہانی نے نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی نئی فلم پرم سندری ریلیز کے تیسرے دن بھی شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھی کمائی کرتی رہے گی۔

یہ پہلی بار ہے کہ سدھارتھ اور جھانوی ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کو میڈاک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ ایک رومانوی کامیڈی کہانی پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی شمالی بھارت کے ایک پنجابی نوجوان پرم کے گرد گھومتی ہے جو محبت کی تلاش میں ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ایپ کا سہارا لیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Movie Reviews Blog (@moviereviewsblog)

اسی ایپ کے ذریعے پرم کی ملاقات سندری نامی ایک لڑکی سے ہوتی ہے جس کا تعلق جنوبی بھارت کے علاقے کیرالا سے بتایا گیا ہے۔ یہ کردار جھانوی کپور نے نبھایا ہے۔

فلم میں جذبات، محبت اور مزاح کا امتزاج دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں اداکاروں کے درمیان دکھائی گئی خوبصورت کیمسٹری کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ اگرچہ ناظرین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر مناسب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

ریلیز کے تیسرے دن فلم نے 10.45 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد تین دنوں کی مجموعی کمائی 25.95 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts