ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے برطانیہ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے نجی چینل آج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے وسط سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے جبکہ کراچی سے لندن کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔
عبداللہ حفیظ نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے تمام طیارے تیار رکھے ہوئے ہیں، تاہم 4 سے 5 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح پرانے روٹس کی مکمل بحالی میں کچھ مشکلات ضرور ہیں، لیکن ادارہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ برطانیہ پی آئی اے کے لیے یورپ میں سب سے اہم روٹ ہے اور اس کی بحالی سے قومی ایئرلائن کو معاشی طور پر بھی فائدہ ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








