آپ کا طویل انتظار ختم ہونے والا ہے، تیار ہوجائیے، نیٹ فلکس پر “یو” سیزن کی ریلیز کی تاریخ آگئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مقبول عام سیریز کی ریلیز کی تاریخ 5، 24 اپریل 2025 مقرر کردی گئی ہے۔ یہ مقبول نفسیاتی تھرلر سیریز کا آخری سیزن ہوگا اور اس میں گولڈبرگ کی کہانی کا ایک سنسنی خیز اختتام پیش ہوگا۔
نیٹ فلکس نے اس تھرلر سیریز کا پہلا کلپ بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے ایپیسوڈ میں جو، کیٹ کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور اس میں “یو” سیزن 4 کے سابقہ سیزن کے واقعات کا تسلسل ہے۔
نئے ایپیسوڈ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جو نیو یارک واپس آ چکا ہے، جہاں سے یہ ساری کہانی شروع ہوئی تھی، چنانچہ اس اپیسوڈ میں بہت سی یادیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
پیٹ بادگلے اور ویلنٹینا رچی کے ساتھ “یو” سیزن 5 میں ٹیٹی گیبریل مارین کے کردار میں واپس آرہی ہیں، اور نئے کاسٹ ممبرز میں اینا کیمپ (جو “ٹرُو بلڈ” میں اپنی کارکردگی کے لیے مشہور ہیں) ریزن اور میڈی لاک ووڈ کے جڑواں کردار میں، اور “دی ہینڈ میڈز ٹیل” کی اسٹار میڈلین بریور برونٹے کے کردار میں شامل ہو رہی ہیں۔
“یو” کا پانچواں اور آخری سیزن 10 ایپیسوڈز پر مشتمل ہوگا، جو تمام ایک ہی دن نیٹ فلکس پر دستیاب ہوں گے۔ پچھلے سیزن کے برعکس یہ سیزن دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوگا، تو اس ویک اینڈ پر کچھ سنسنی خیز بِنچ واچنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








