پاکستان میں تکبیرات تشریق کس دن شروع ہوں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی فیتھ

دین اسلام کا ایک بڑا تہوار عید الاضحی اسلامی ہجری کیلنڈر کے مطابق بارہویں مہینے ذو الحجہ کی 10 تاریخ کو ہوتی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں جو اس تہوار کی سب سے بڑی سرگرمی اور اسلام کے ایک اہم حکم کی ادائی ہے۔

ذو الحجہ کے معنی ہیں حج والا مہینہ، جو اسلام کے پانچویں رکن حج سے منسوب ہے، حج اس مہینے کی 8 سے لیکر 12 تاریخ تک ادا کیا جاتا ہے اور عید الاضحی انہی چار دنوں میں سے ایک دن یعنی دس ذو الحجہ کو عید الاضحٰی منائی جاتی ہے۔

اسلامی تعلیمات کی رو سے ذو الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی کچھ پابندیاں اور عبادتیں خاص ہوجاتی ہیں۔ ان میں سے ایک تکبیرات تَشریق بھی ہیں۔

تکبیراتِ تشریق کیا ہیں؟ 

یہ مخصوص تکبیرات ہیں۔ جیسے اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد۔ یہ تکبیرات 9 ذو الحجہ کو فجر کی نماز کے بعد سے لیکر 13 ذو الحجہ کی شام تک ہر نماز کے بعد بہ آواز بلند پڑھنا واجب ہیں۔

پاکستان میں تکبیرات تشریق کب شروع ہوں گی؟

پاکستان میں 9 ذو الحجہ 16 جون بروز اتوار ہوگی، یعنی عید الاضحیٰ سے ایک دن پہلے، چنانچہ پاکستان میں تکبیرات تشریق 16 جون اتوار کے دن فجر کی نماز کے بعد سے شروع ہوگی۔

Related Posts