کراچی کے پوش علاقے بوٹ بیسن میں واقع ایک نجی اسپتال سے 26 سالہ خاتون علیزہ عرفان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں، جس پر ان کے اہل خانہ شدید تشویش کا شکار ہیں۔
گمشدہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق علیزہ 15 اگست کو اسپتال گئیں تھیں۔ ان کے ساتھ ایک ڈرائیور اور بچے کی آیا بھی موجود تھی تاہم وہ اسپتال کے احاطے سے اچانک غائب ہو گئیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
علیزہ کی گمشدگی کے بعد اہلِ خانہ نے ان کی تلاش میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے اور اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
🚨
The girl named Aliza Irfan, aged 26 years, has gone missing from a private hospital. Her family is in deep distress and requests everyone’s help in finding her.
📞 If you have any information, please contact 0345-2322936 or dial 15 to inform the police.@BDonorsPakistan pic.twitter.com/wZFwuOpU8P— Shaheryar Abbasi (@AbbasiShaheryar) August 16, 2025
انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت اور دیگر تفصیلات مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔
واقعے نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی بے چینی پیدا کر دی ہے اور لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک مصروف اسپتال سے کوئی خاتون یوں اچانک کیسے غائب ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








