انسانیت کہاں گئی؟ شہری لاشیں چھوڑ کر کولڈ ڈرنک کے کریٹس لوٹنے لگے، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

لاہور میں ایم او کالج کے قریب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں بوتلوں سے بھرے ٹرک نے ایک رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 67 سالہ شفیق، ان کی 60 سالہ اہلیہ شبانہ، 35 سالہ بیٹا ساجد اور 32 سالہ بہو اقراء شامل ہیں۔ حادثے کے وقت رکشے میں کل 8 افراد سوار تھے جن میں سے 2 معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

دہشت اور المناک منظر کے بعد بھی کچھ افراد نے لاشیں پڑی چھوڑ کر سڑک پر بکھری بوتلوں کے کریٹس لوٹنا شروع کر دیئے جس نے معاشرتی بے حسی کی تصویر پیش کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ قوم اخلاقی طور پر ایک المناک پستی میں گھری ہوئی ہے۔

Related Posts