محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج صبح سےاب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش قائد آباد کے علاقے میں 86.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید اور صدر میں 62،62 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس اورکیماڑی میں 54،54 ملی میٹر جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 49.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں 44.3، نارتھ کراچی 39 اور کورنگی میں 36.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
رین ریکارڈز کے اعداد شمار کے مطابق ناظم آباد 36.4، فیصل بیس 35.5، سعدی ٹاؤن 33.7، گڈاپ 29.2، گلشن معمار 28.4، اولڈ ایئرپورٹ 27 اور جناح ٹرمینل پر 26.4 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔