محکمہ موسمیات گزشتہ کچھ دنوں سے بتا رہا تھا کہ کراچی میں شدید طوفانی بارشیں ہوں گی، اب اس سلسلے میں نئی خبر آگئی ہے۔
اب اطلاعات ہیں کہ مون سون ہواؤں کے نئے سلسلے کا بلوچستان پر جھکاؤ کے سبب کراچی میں غیر معمولی و موسلا دھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا، تاہم پیر تک درمیانی اورہلکی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو جاری مون سون الرٹ کے مطابق طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ صوبے کے شمالی وسطی جبکہ بلوچستان کےمشرقی و شمال مشرقی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
بروز اتوار شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی و ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے بتایا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دیہی سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 70فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








