انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور متحدہ عمرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
میگا ایونٹ میں میں 8 ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔
ناصر ادیب نے ریما کے بعد بابرہ شریف کی زندگی کے اہم راز کھول دیئے
شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جبکہ رواتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 20 فروری کو یو اے ای میں شیڈول ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی 21 فروری کو افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی کرے گا، چمپئینز ٹرافی کے بڑے مقابلے میں 22 فروری کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور میں ٹکرائیں گی اور بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 24 فروری کو راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 25 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کا انعقاد 26 فروری کو لاہور ہوگا، 28 فروری کو آسٹریلیا اور افغانستان لاہور جبکہ یکم مارچ کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کراچی میں مد مقابل ہوں گے۔
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق بھارت کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ 2 مارچ کو یو اے ای میں ہوگا، پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو یو اے ای اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہو میں ہوگا جبکہ 5 مارچ پہلے سیمی فائنل اور 6 مارچ دوسرے سیمی فائنل کے لیے بطور ریزرو ڈیز مختص کیا گیا ہے۔
بھارت کے 3 لیگ میچز ، ایک سیمی فائنل اور فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا، چمپیینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہو گا، 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو دن کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔
طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلا گا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا تھا جہاں بھارت کے چیمپینز ٹرافی 2025 کے میچز ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








