وہ کونسا مہنگا ترین پانی ہے جو ویرات اور انوشکا پیتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بھارتی میڈیا

آبائی وطن چھوڑ کر لندن میں مقیم بھارتی سیلیبریٹی جوڑی ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے شاہانہ طرز زندگی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے مہنگے ترین پانی استعمال کرنے کے انکشاف نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو چونکا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا جو مہنگا پانی پیتے ہیں وہ خاص طور پر باہر  سے منگوایا جاتا ہے، اس پانی کی قیمت کیا ہے آئیے جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ویرات اور انوشکا پینے کیلئے  مخصوص اور امپورٹڈ پانی استعمال کرتے ہیں جو عام لوگوں کیلئے خاصا مہنگا ہے۔ ویرات کوہلی اور  انوشکا ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی پیتے ہیں۔

پانی کی خاصیت کیا ہے؟

ایوین نیچرل اسپرنگ کا خاص پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے پر واقع Evian-Les-Bains نامی  جھیل سے نکلتا ہے،  Evian-Les-Bains مغربی یورپ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک اور سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی مشترکہ ہے۔

اس پانی  سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ہر قسم کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے، ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی ویسے تو تقریباً ہر جگہ دستیاب ہے لیکن  خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے۔

 ایک لیٹر پانی کی قیمت کتنی ہے؟

بھارتی میڈیا  کے مطابق اس خاص پانی کی قیمت کی بات کریں تو ایوین نیچرل اسپرنگ کی بوتل کی قیمت 600 بھارتی روپے ہے، اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس  پانی کی قیمت تقریباً 1200 بھارتی روپے بن جاتی ہے۔

دوسری جانب ایمیزون انڈیا پر ایوین نیچرل اسپرنگ کی ایک لیٹر والی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے درج ہے۔

Related Posts