کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 14 دسمبر 2024 سے کینیڈا کے شہریوں کے لیے کرسمس کی تعطیلات میں عارضی طور پر جی ایس ٹی/ایچ ایس ٹی چھوٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کئی مصنوعات پر ٹیکس سے چھوٹ دی جائے گی۔
یہ اقدام کرسمس کی تعطیلات کے موسم میں مالی دباؤ کم کرنے اور بڑھتی ہوئی زندگی کے اخراجات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ چھوٹ دو ماہ تک جاری رہے گی اور 15 فروری 2025 کو ختم ہو جائے گی بشرطیکہ کینیڈا کے ایوانِ زیریں سے اس کی منظوری مل جائے۔
اس عارضی ٹیکس چھوٹ کا اطلاق کئی ضروری اشیاء پر ہوگا، جن میں کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کی مصنوعات، اور موسمی سامان شامل ہیں۔ یہ اقدام خاص طور پر تعطیلات کے موسم میں مالی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ہے۔
جی ایس ٹی/ایچ ایس ٹی فری اشیاء میں شامل ہیں:
کھانے پینے کی اشیاء:
تازہ، منجمد، سیل شدہ پھل اور سبزیاں
ناشتہ کے سیریل
دودھ سے بنی مصنوعات
تازہ گوشت، اور مچھلی
انڈے اور کافی
کھانے جیسے سبزیوں کے ٹرے، پہلے سے تیار کھانے، سینڈوچ اور سلاد
اسنیکس جیسے چپس، ٹافیاں
مشروبات:
شراب
بیئر
سائڈرز
اسپرٹ کولرز (جو سات فیصد تک الکحل پر مشتمل ہوں)
بچوں کی مصنوعات:
کھلونے اور گیمز
بچوں کے کپڑے ، جوتے، ڈایپر
کتابیں، اخبار اور تمام عمر کے بچوں کے لیے پزل
کرسمس ٹری
یہ نئی چھوٹ کینیڈا کے شہریوں کی زندگی کو مزید سستا بنانے کے لیے ہے، خاص طور پر کرسمس کی تعطیلات کے موسم میں جب اخراجات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اور کچھ اشیاء پر قابلِ ذکر بچت کی جائے گی۔
اس اقدام کے ساتھ حکومت کا مقصد کینیڈینز پر مالی دباؤ کم کرنا اور انہیں تعطیلات کے موسم کا لطف اٹھانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ 2025 کا آغاز مزید بچت کے ساتھ ہو سکے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو اس بات کا اعلان کیا کہ یہ اقدامات کووڈ کے بعد کی معیشت میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہیں، جن میں کچھ اشیاء اور خدمات پر دو ماہ کی جی ایس ٹی چھوٹ شامل ہے۔
لبرل حکومت کینیڈا کے 18.7 ملین کارکنوں کو 250 ڈالر کا چیک بھی بھیجے گی، جو 2023 میں 150,000 ڈالر یا اس سے کم کمائی والے افراد کو ملے گا۔ یہ چیک “ورکنگ کینیڈینز ریبیٹ” کے طور پر موسمِ بہار 2025 میں بھیجے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








